اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق برطرف کۓ جانے والے زیادہ تر افسر وہ تھے جن کو نینوا ، صلاح الدین اور کرکوک صوبوں کی صورتحال کی نگرانی کی ذمےداری سونپی گئی تھی۔ مسلح افواج کے کمانڈر انچیف میجر جنرل قاسم عطا ، خفیہ ایجنسی کے سربراہ زہیر الغرباوی نیز عراق کے متعدد اعلی فوجی عہدیدار برطرف کۓ جانے والوں میں شامل ہیں۔ ان کو عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی کے حکم پر برطرف کیاگیا ہے۔ واضح رہے کہ عراقی فوج میں وسیع پیمانے پر تبدیلیوں کا مسئلہ اس ملک پر دہشتگرد گروہ داعش کے حملے اور موصل پر اس کے قبضے کے بعد زیر بحث آیا تھا۔ شام کے بعد جون کے مہینے سے دہشتگرد گروہ داعش نے عراق کو بھی اپنے حملوں کا نشانہ بنایا اور اس نے بڑی تیزی کے ساتھ ان دونوں ممالک کے سرحدی علاقوں پر قبضہ کر لیا۔
.......
/169